Breaking

ہندوستان سعودی عرب کی ترقی کے سفر میں اسٹریٹیجک پارٹنرہے: سعودی سفیر ڈاکٹر ساطی

ئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی نے ہندوستان کو سعودی عرب کی ترقی کے سفر میں اسٹریٹیجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوسکتے ہیں۔
مملکت سعودی عربیہ کے قومی دن کے موقع پر دئے گئے اپنے پیغام میں ڈاکٹر الساطی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی جڑیں کافی گہرائی تک پیوست ہیں اور بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین باہمی رشتوں کے مدنظر آنے والے دنوں میں یہ تعلقات نئی بلندیاں طے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’دونوں ملکوں کے مابین تاریخی دوستی جاری رہے گی اور پارٹنر شپ اور تعاون کے ذریعہ اسے مزید فروغ حاصل ہوگا۔

 

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top