اترپردیش

بی ایچ یو طالبات پر لاٹھی چارج معاملے میں چیف پراکٹر نے استعفی دیا، کیمپس میں سیکورٹی کے انتظامات اب بھی سخت

وارانسی،  بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں چھیڑخانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہی طالبات پر لاٹھی چارج کے معاملے کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے یونیورسٹی کے چیف پراکٹر پروفیسر او این سنگھ نے استعفی دے دیا ہے۔
یونیورسٹی کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز آفیسر ڈاکٹر راجیش سنگھ نے کل رات صحافیوں کو یہ پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
ریلیز کے مطابق پرو فیسر سنگھ نے کل دیر رات اپنا استعفی وائس چانسلر پروفیسر گریش چندر ترپاٹھی کو دے دیا، جسے انہوں نے فوری طور پر قبول کر لیا ہے۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top