تازہ خبریں

چیف الیکشن کمشنر کی قیادت میں کمیشن کی پوری ٹیم گجرات میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گی

گاندھی نگر، چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی پوری ٹیم گجرات میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں جائزہ لینے کے لئے آج سے دو روزہ گجرات دورے پر رہے گی۔
ریاست کے چیف الیکشن افسر بی بی سوین کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مسٹر جیوتی کے ساتھ دونوں الیکشن کمشنر مسٹراوپی راوت اورمسٹر سنیل اروڑہ، دیگر سینئر افسران اور ضمنی انتخابات کمشنر اور ای وی ایم مشیر وپين کٹارا بھی کمیشن کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
کمیشن آج سب سے پہلے احمد آباد کے سرکٹ ہاؤس انیکسی میں منظور شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کرکے آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے انتخابات کرانے کی بابت ان کی تجاویز اور خدشات پر بات چیت کرے گا۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top