قومی خبریں

نوٹ بندي سے کالا دھن کا ختم نہیں ہوا: سروے

نئی دہلی،  ملک کی 33 غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے کئے گئے سروے میں دعوی کیا گیا ہے کہ 55 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ نوٹ بندی سے کالے دھن کا خاتمہ نہیں ہوا اور 48 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بھی اس کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

گزشتہ سال آٹھ نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ بندی کے اعلان کے ایک سال بعد ملک کی اقتصادیات پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کرنے کے مقصد سے کئے جانے والے اس سروے کی رپورٹ آج یہاں جاری کی گئی جس میں یہ نتیجہ سامنے آیا ہے۔
سماجی تنظیم انہد کی قیادت میں ملک کی 21 ریاستوں میں 3647 لوگوں کے سروے کے دوران نوٹ بندي سے متعلق 96 سوال پوچھے گئے تھے۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top