تازہ خبریں

کالے کپڑے پہن کر نوٹوں کی منسوخی کی برسی منانے کا اعلان

سرسہ، ہریانہ بورڈ آف ٹریڈرس نے آج ملک کے تاجروں اور عام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئےآٹھ نومبر کو کالے کپڑے پہن کر اور رات کے وقت آدھا گھنٹا بجلی بند کرکے نوٹوں کی منسوخی کی برسی منانے کی اپیل کی۔

بورڈ آف ٹریڈرس کے ذریعہ ایک ہزار اور پانچ سو کے پرانے نوٹوں پر ہار چڑھا کرخراج عقیدت پیش کرنے کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

بورڈ کےریاستی نائب صدر آنند بیانی نے آج جاری ایک ریلیز میں کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے جن سیکڑوں بے قصور لوگوں نے اپنی جانیں گوائیں ان کی روح کے سکون اور اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)جیسی مشکل قانون اور نوٹوں کی منسوخی کی مخالفت میں آٹھ نومبر کو ہر شخص کالے رنگ کا کوئی ایک کپڑا پہن کر،شام ساڑھے سات بجے سے آٹھ بجے تک تاجراپنی دکانوں اور کارخانوں کی بجلی بند کرکے وزیراعظم نریندر مودی کے غلط فیصلوں کی پرامن طریقےسے مخالفت کریں۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top