اترپردیش

شري شری روی شنکر یوگی سے ملاقات، مندر کی تعمیر پرغور و خوض

لکھنؤ ،15 نومبر (یو این آئی) جودھیا کے مسجد مندر تنازعہ کو صلح،سمجھوتےسے حل کرنے کی جاری کوششوں کے درمیان آج روحانی گرو شری شری روی شنکر نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق تقریباً چالیس منٹ تک ہونے والی بات چیت کے دوران مندر کی تعمیر کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ مندر مسجد تنازعہ کا تصفیہ عدالت سے باہر صلح سمجھوتے سےہو جائے تو بہتر رہے گا اورعدالت بھی اس میں مدد کو تیار رہے گا۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top