قومی خبریں

پریس کی آزادی کے لئے حکومت پابند عہد: مودی

نئی دہلی،   وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قومی پریس ڈے پر کہا کہ آزاد پریس زندہ ومتحرک جمہوریت کی بنیاد ہے اور ہم پریس کی آزادی اور تمام شکلوں میں اس کےاظہار کو برقرار رکھنے کے لئے پابند عہد ہیں۔

مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی “میڈیا ملک کے 125 کروڑ ہندوستانیوں کی مہارت، طاقت اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ جگہ دے گا۔
موجودہ وقت میں ہم سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ رہے ہیں اور لوگوں میں موبائل فون کے ذریعے خبروں کے تئیں رجحان بڑھا ہے۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top