بین الاقوامی

ترکی میں زلزلہ کے جھٹکے

استنبول،  ترکی کے جنوب مغربی حصے میں آج علی الصبح زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے. ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.1 تھی۔

ترکی کندیلی آبزرویٹری اور زلزلہ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہندوستانی وقت کے مطابق تین بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے. انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز آرسیلار ضلع میں مغلا صوبے کے جنوب مشرقی حصہ میں دریائے ایرگن میں زمین سے 6.3 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

زلزلہ سے جانی ومالی کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top