سیاست

راہل گاندھی نے سنبھالی کانگریس کی کمان

 

نئی دہلی،  راہل گاندھی نے آج کانگریس صدر کے عہدہ کی کمان سنبھال لی۔
پارٹی کے الیکشن افسر ایم رامچندرن نے انہیں یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب میں صدر ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا.
تقریب میں مسٹر گاندھی کی والدہ اور کانگریس کی سبکدوش ہونے والی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے خزانچی موتی لال ووہرا، پارٹی جنرل سکریٹری جناردن دویدی، پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے.
اس موقع پر مسٹر گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی موجود تھے۔

 

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top