سیاست

راہل کو بار بار مندر جاکر بھی گجرات میں نہیں ملی کامیابی: گری راج

نئی دہلی،  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے گجرات میں مندروں میں جانے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بھگوان سے دوسرے بھگوان کے درشن کرنے کے باوجود ان کی پارٹی نے ایک بار پھر شکست کا سامنا کیا ہے۔

مسٹر سنگھ نے کہا “وہ (راہل گاندھی ) ایسے آدمی ہیں جو ایک بھگوان سے دوسرے بھگوان کے پاس اچھلتے رہے لیکن ان کی مدد کے لیے کوئی نہیں آیا‘‘۔

انہوں نے کل پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر گجرات اسمبلی انتخابات میں لفظ سیکولرازم کو سیاسی طور پر نئے معنی دینے کی کوشش کی گئی۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top