بہار نیوز

آر جے ڈی لیڈر کا گولی مارکر قتل

سمستی پور، بہار میں سمستی پور ضلع کے حسن پور تھانہ علاقے کے سیہی موڑ کے نزدیک بدمعاشوں نے آج دن دہاڑے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے لیڈر ہرے رام یادو کو گولی مارکر قتل کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے حسن پور تھانہ کے شنکرپور گاؤں کے رہنے والے آر جے ڈی لیڈر ہرے رام یادو(50)صبح گھر سے چہل قدمی کےلئے نکلے تھے اسی وقت سیہی موڑ کے نزدیک دو موٹر سائکلوں پر سوار چار بدمعاشوں نے انہیں گولی مارکر قتل کردیا
ذرائع نے بتایا کہ آر جے ڈی لیڈر کے قتل کے خلاف مشتعل لوگوں نے ضلع کے سیہی موڑ کے نزدیک لاش کو رکھ کر اہم راستے کو جام کردیا ہے۔
مشتعل لوگ موقع پر سمستی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بلانے اور قتل میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top