اترپردیش

سمریاواں میں مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد

بلوا سینگر ،سنت کبیر نگر: (سلمان کبیر نگری )  سمریاواں بازارمیں مولانا منیر ندوی کی صدارت اور غفران ندوی کی نظامت میں ایک مشاعرہ و کوی سمیلن کاانعقاد کیا گیا ،جس کی قیادت رضوان منیر نے کیا ۔مشاعرے میں اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے شاعروں اور کویوں نے شرکت کی ۔مشاعرے اور کوی سمیلن میں ادبی وسماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے صحافی اورمعروف صاحب دیوان شاعر وسیم خان وسیم کو علامہ اقبال ایوارڈ اورنئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری کو نشان اردو ایوارڈاورسلمان عارف کو علی میاں ندوی ایوارڈدے کر عزت افزائی کی گئی اور بزرگ شاعر گھائل بستوی کو شال پہنا کر حوصلہ افزائی کی گئی ۔مشاعرے میں شاعروں نے اپنے کلام سنا کر سامعین کو مسحور کردیا ،کچھ پسندیدہ اشعار اس طرح ہیں۔

تجھکو ہے مے کی طلب اورہیں بچے بھوکے ۔ یار تجھ سے مری غفلت نہیں دیکھی جاتی…..صوفی بستوی
پھر کسی فرعون کو دعویٰ خدا ہونے کاہے ۔ جس کی سرکوبی کو پھر موسیٰ پیمبر چاہئے…….وسیم خان وسیم
یہ کون کہتاہے جاگیرداربن کے رہو۔ زمین خدا کی ہے کاشتکا ربن کے رہو…….عبدالسلام گہر بستوی
جاڑاہو یا ہو برسات۔ رکشے پر کٹتی ہے رات،……شیام مشرا خلیل آبادی
دنیا کراہتی ہے گناہوں کے بوجھ سے۔ ہر شخص کہہ رہا ہے میں بے گناہ ہوں…..گھائل بستوی
جہاں والویہ پتھر پہ لکھی تحریرہے سن لو۔مسلماں کوئی بھی آتنک وادی ہو نہیں سکتا ،،نعیم ساحل کپلوستوی
اس کے علاوہ عشرت کیفی،اسد مہتاب ،ہاشم آدم زاد،چنچل بستوی،حلیم مہنداولی،عنبر بستوی،ابرق ساجدی وغیرہ نے بھی اپنے کلام پیش کئے

اس موقع پرسلمان عمر،ظفیر چودھری،انل سونی،بلال عمر،اظہار چودھری،عبدالہادی،ابوذرچودھری،ظہیر احمد،عارف چودھری محمد احمد،مجیب الرحمان قاسمی وغیرہ موجود رہے ۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top