قومی خبریں

مودی حکومت نے معیشت کی معتبریت بحال کی :جیٹلی

نئی دہلی ،ہندستانی معیشت کی معتبریت بحال کرنے کا دعوی کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہاکہ مودی حکومت کے نوٹوں کی منسوخی اور اشیا اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی )سمیت پوری اقتصادی اصلاحات کا اہم مقصد معیشت کو تیز رفتارسے آگے بڑھاتے ہوئے عام آدمی کو خوشحال بنانا ہے ۔

مسٹرجیٹلی نے راجیہ سبھا میں ’ملک کی اقتصادی صورتحال ‘پر مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے این ڈی اے کو مودی حکومت کو ملک کی معیشت خستہ حالت میں ملی تھی اور اس پر اعتماد کے تعلق سے کافی بحران تھا۔
اقتصادی اصلاحات رک گئی تھیں اور فیصلہ سازی کا عمل بھی تھم گیاتھا۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top