دیگر

ایک دن بہت بڑا شاعر بن کر دکھاؤں گا:کیفی اعظمی

 

14 جنوری یوم پیدائش کے موقع پرجاری
ممبئی،  ہندی فلمی دنیا کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار کیفی آعظمی کی شعر و شاعری کی صلاحیت بچپن سے ہی دکھائی دینے لگی تھی۔

کیفی اعظمی کی ولادت 14 جنوری 1919 کو اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے مجواں گاؤں میں ہوئی تھی ۔
ان کا پورا نام اطہر حسین رضوی تھا۔
ان کے والد زمیندار تھے جو انہیں اعلی تعلیم دینا چاہتے تھے اور اسی مقصد سے انہوں نے ا ن کا داخلہ لکھنو کے مشہور مدرسے ’’سلطان المدارس‘‘ میں کرایا تھا۔
وہ محض گیارہ برس کی عمر میں شاعری شروع کر چکے تھے اور مشاعروں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔
لیکن بیشتر لوگ جن میں ان کے والد بھی شامل تھے یہ سوچا کرتے تھے کہ کیفی اعظمی مشاعروں میں اپنی نہیں بلکہ اپنے بڑے بھائی کی غزیں پڑھتے ہیں۔

ایک مرتبہ بیٹے کا امتحان لینے کے لئے ان کے والد نے انہیں ایک مصرعہ طرح دیا اور اس پر غزل لکھنے کو کہا۔
کیفی نے اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا اور پوری غزل لکھ دی۔
ان کی یہ غزل کافی مقبول ہوئی جسے بعد میں مشہور گلوکارہ بیگم اختر نے اسے اپنی آواز دی۔
غزل کا مطلع یوں ہے:۔

اتنا تو زندگی میں کسی کی خلل پڑے
ہنسنے سے ہو سکون نہ رونے سے کل پڑے

 

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top