بین الاقوامی

مکہ اور جدہ میں گردوغبار کا طوفان

ریاض، مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں آنے والا گردوغبار کا طوفان منگل تک جاری رہے گا۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق گردآلود ہواؤوں سے مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد مغربی ساحلی شہر و علاقے متاثر ہوں گے، اس دوران 55کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جس کے باعث ان علاقوں میں حدبصارت ایک کلومیٹر سے بھی کم رہ جائیگی۔
سعودی بارڈر فورس کے ترجمان میجر فارس المالکی نے سمندری اور ساحلی علاقوں کی جانب جانے والے افراد کو انتہائی محتاط رہنے اور مطلوبہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی ہے۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top