قومی خبریں

کٹھوا عصمت دری معاملہ : وکلا کے رویہ پر نوٹس لے سکتا ہے سپریم کورٹ

نئی دہلی،  سپریم کورٹ نے کٹھوا عصمت دری کیس میں وکلا کے رویہ پر نوٹس لینے کی حامی تو بھری، بشرطیکہ اس سلسلہ میں کوئی درخواست دائر کی جاتی ہے۔

کچھ وکلا کی جانب سے وکیل پی وی دنیش نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کے سامنے جموں و کشمیر کے کٹھوا میں آٹھ سال بچی کے ساتھ عصمت دری اور اس کے بعد اس کا قتل کئے جانے کی معاملہ میں وکلا کے طرز عمل کا خاص ذکر کیا اور اس سلسلہ میں اس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مسٹر دنیش نے دلیل دی کہ جموں کے وکیل کٹھوا عصمت دری معاملہ میں قانونی عمل میں رکاوٹ پیداکررہے ہیں اور اس کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top