بین الاقوامی

روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت قابل رحم: میانمار

ینگون،  میانمار حکومت کے ایک وزیر نے بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کیمپوں میں ان کی حالت نہایت قابل رحم ہے۔
سماجی فلاح و بہبود کے وزیر ون میات نے بنگلہ کے دو روزہ دورہ کے بعد واپس آنے کے بعد کل یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ بنگلہ دیش کے پناہ گزینوں کے کیمپ میں رہنے والے تمام روہنگیوں کی حالت نہایت خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے روہنگیا پناہ گزینوں کو وطن واپس لانے کا کام شروع کرنا چاہئے کیونکہ مانسون جلد ہی شروع ہونے والا ہے اور مانسون کے دوران صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
بنگلہ دیشی حکومت نے سنیچر کے رو ز کہا تھا کہ ایک روہنگیا خاندان واپس آگیا ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت اور اقوام متحدہ پناہ گزیں ایجنسی نے حالانکہ کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں فوجی کارروائی کے بعد تقریباً سات لاکھ روہنگیا اپنی جان بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top