اترپردیش

چندولی میں ٹریکٹر کی زد میں آکر طالب علم کی موت، طالب علموں نے آگ زنی اور توڑ پھوڑ کی

چندولی،  اترپردیش میں چندولی کے سکلہیڑہ علاقہ میں ٹریکٹر کی زد میں آنے سے پالی ٹکنیک کی طالب علم کی موت کے بعد مشتعل طالب علموں نے توڑ پھوڑ کی اور ٹریکٹر کے علاوہ پولیس کی گاڑی کو بھی آگ کے حوالے کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل شام پالی ٹکنیک اسکول کے گیٹ کے سامنے ٹریکٹر کی زد میں آنے سے زینت پروین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعد مشتعل طالب علموں نے آس پاس کی دکانوں اورسرکاری دفاتر میں جم کر توڑ پھوڑ کی اور ٹریکٹر کو آگ لگادی۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور مشتعل طالب علموں کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔

Comments

comments

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular

To Top